حیدرآباد۔/18جولائی، ( سیاست نیوز) دبیر پورہ کے علاقہ گنگا نگر نالہ میں آج رات ساؤتھ زون پولیس نے کارڈن سر چ کیا جس میں مشتبہ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے ان کی گاڑیاں بھی ضبط کرلی گئیں۔250 پولیس عملے پر مشتمل پولیس ٹیموں نے گنگا نگر نالہ علاقہ میں گھر گھر تلاشی لی اور عدم دستاویزات پر70 گاڑیاں اور کئی خنجر ضبط کئے گئے۔