حیدرآباد۔27جنوری(پریس نوٹ) بلدی حلقہ دبیر پور ہ کے ٹی آر ایس امیدوار ایم اے ذیشان نے نور خان بازار ‘ ناگا بائولی‘ دبیر پورہ‘ دبیر پورہ دروازہ ‘ عثمان پورہ کے علاوہ مختلف محلہ جات میں یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی پرچم لہرایا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ جناب اعظم علی خرم ٹی آ رایس گریٹر حیدرآباد اڈھاک کمیٹی رکن وانچار ج اسمبلی حلقہ ملک پیٹ کے علاوہ سینکڑوں حامی بھی موجود تھے۔اس موقع پر نوجوانوں کی کثیرتعداد سے خطاب کرتے ہوئے جناب اعظم علی خرم نے کہاکہ ہندوستان ایک عظیم جمہوری ملک ہے اور دستور ہند کے مطابق ہر شہری کو اپنے طریقے سے زندگی گذار نے کی مکمل آزادی ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ جمہوری نظام کو مضبوط او رمستحکم بنانے کے لئے رائے دہی میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے ۔ جناب اعظم علی خرم نے کہاکہ تلنگانہ راشٹریہ سمیتی نے بلدی انتخابات میںایسے ہی امیدواروں کا انتخاب کیا ہے جو ناصرف ایماندار ہیں بلکہ عوامی خدمت کا جذبہ بھی رکھتے ہیں۔ بلدی حلقہ دبیر پورہ کے ٹی آر ایس امیدوار محمد عبدالذیشان نے تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کو غریبوں اور مصائب زدہ لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنے والی جماعت قراردیا۔ سابق میںجس کی کوئی نظیر نہیںملتی۔ ایم اے ذیشان نے پرانے شہر میںرائے دہی کے تناسب میں اضافے کے ذریعہ اپنے جمہوری ڈھانچے کو مستحکم بنانے کی بھی عوام سے اپیل کی ہے۔