دباؤ بناکر جی ڈی پی کے اعداد و شمار بڑھاتی ہے نریندر مودی حکومت : بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی 

احمد آباد : بی جے پی سینئر لیڈر سبرامنیم سوامی اپنی ہی پارٹی کے خلاف محاذ کھولنے سے باز نہیں رہتے ۔انہو ں نے ایک بار پھر نریندر مودی کی حکومت پر زبانی حملہ کیا ہے ۔انہو ں نے الزام لگایا کہ حکومت سی ایس او کے حکام پر بہتر اقتصادی اعداد و شمار دینے کیلئے دباؤ بنایا تھا ، جس سے یہ دکھایا جاسکے کہ نوٹ بندی کا معیشت او رجی ڈی پی پر منفی اثر نہیں پڑا ہے ۔سوامی نے بتایا کہ یہ اعداد و شمار کو فرضی ہیں ۔

سبرامنیم سوامی ہفتہ کو احمد آباد میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر سی ایس او کے حکام پر اچھے اعداد و شمار دینے کیلئے دباؤ ڈالنے کا الزام لگایا ۔ انہوں نے کہا کہ مہربانی کرکے جی ڈی پی کے سہ ماہی کے اعداد و شمار پر نہ جائیں ۔ وہ سب کے سب فرضی ہیں ۔یہ بات میں آپ کو کہہ رہا ہوں کیو نکہ میرے والد نے سی ایس او قائم کیا تھا ۔ حال ہی میں ایک مرکزی وزیر سدانند گوڑا کے ساتھ میں وہاں گیا تھا ۔

انہو ں نے سی ایس او حکام کو حکم دیا کیو نکہ نوٹ بندی پر اعداد و شمار دینے کا دباؤ تھا ۔لہذا وہ جی ڈی پی کے ایسے اعداد و شمار پیش کررہے ہیں جس سے یہ پتہ چل سکے کہ نوٹ بندی کا کوئی اثر نہیں پڑا ہے ۔