نئی دہلی ۔ یکم ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) دبئی کیلئے کئی پروازیں آج سے آئندہ 80 دن تک متاثر رہیں گی کیونکہ دو رن ویز کو مزید عصری بنانے کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ جیٹ ایرویز اور ایرانڈیا ایکسپریس نے کئی پروازوں کا رخ پڑوسی شارجہ موڑ دیا ہے اور بعض پروازوں کے اوقات پر نظرثانی کی ہے۔ انڈیگو اور ایمریٹس نے ہندوستان اور دبئی کے مابین پروازوں کی تعداد میں کمی لائی ہے اور بعض کے شیڈول کو تبدیل کیا ہے۔ ایرانڈیا نے کہا کہ چینائی تا دبئی اور وشاکھاپٹنم ۔ حیدرآباد ۔ دبئی پروازوں کا رخ شارجہ کردیا گیا ہے۔ دبئی ایرپورٹ سے قبل ازیں ایک بیان میں کہا کہ 80 دن میں تمام سسٹمس اور رن وے کو مزید عصری بنایا جائے گا اور مرمتی کام پورے کئے جائیں گے۔ ان کاموں کی وجہ سے یکم ؍ مئی تا 30 مئی دو رن ویز متوازی بند رہیں گے جو جنوبی سمت واقع ہیں ۔ اسی طرح 31 مئی تا 20 جولائی شمالی رن وے کو بند کیاجائے گا۔