داڑھی منڈوانے پر 100 ڈالر جرمانہ

واشنگٹن ۔29مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) دہشت گردی میں کمی آنے کی وجہ سے مالیہ کے قلت کا شکار دولت اسلامیہ نے ٹیکس اور جرمانے عائد کرنا شروع کردیئے ہے ۔ چنانچہ داڑھی منڈوانے پر 100ڈالر اور خواتین پر چست لباس پہننے پر 25 ڈالر جرمانہ عائد کیا جارہا ہے ۔ اپنے بدتر ہوتے ہوئے مالی موقف کی بناء پر دولت اسلامیہ برائے عراق و شام نے ٹیکسوں میں اور جرمانوں کی رقم میں اپنے زیر قبضہ علاقوں میں مسلسل اضافہ کرنا شروع کردیا ہے ۔ نئے ٹیکس بھی لگا رہی ہے ۔ تجزیہ کاروں کے بیان کے بموجب گذشتہ چھ ماہ میںدولت اسلامیہ نے کئی نئے ٹیکس عائد کئے ہیں ۔

برطانیہ میں موسیقی کی تقاریب میں دہشت گردی کا اندیشہ
لندن ۔29مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) موسیقی کی تقاریب جو برطانیہ کی نائیٹ کلبس میں منعقد کی جاتی ہے انہیں دہشت گردی کے بارے میںچوکس رہنے کی اسکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے سخت ہدایت جاری کی گئی ہے اور انتباہ دیا ہے کہ موسیقی کی تقاریب کے مقامات پر بڑے پیمانے پر حملوں کا اندیشہ ہے ۔ ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر نیل باسو ‘ میٹرو پولیٹن پولیس اور تحفظ کے انچارج نے کہا کہ پُرہجوم تفریحی تقاریب اور مقامات گذشتہ نومبر میں پیرس جیسے حملوںکا نشانہ بن سکتے ہیں ۔پیرس حملوں میں 130افراد ہلاک ہوئے تھے ۔