لندن 28 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) مفرور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے ایک قریبی ساتھی اور پاکستانی شہری جابر موتی کو برطانیہ کی ایک عدالت نے 25 ستمبر تک تحویل میں دے دیا۔ جابر موتی کو دہشت گرد نیٹ ورک ڈی کمپنی اور منظم جرائم کا ایک اہم سرغنہ سمجھا جاتا ہے۔ دہشت گرد سرگرمیوں کے لئے رقمی ہیر پھیر کے ضمن میں امریکہ کو حوالگی کا سامنا کرنے والے 51 سالہ ملزم کو جنوب مغربی لندن میں واقع وانڈس ورتھ جیل سے ویڈیو رابطہ کے ذریعہ ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔