داؤد ابراہیم کی جائیداد کی عدم قرقی کی عرضی خارج

نئی دہلی 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مہاراشٹرا کی جانب سے داؤد ابراہیم کی جائیداد کی قرقی کو چیلنج کرتے ہوئے داؤد کی ماں آمینہ بی کاسکر اور بہن حسینہ پارکر نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی پیش کی تھی جس کو سپریم کورٹ نے رد کردیا۔ سپریم کورٹ کی بنچ جو جسٹس آر کے اگروال اور اے ایم سپرے پر مشتمل ہے، اپیل کو خارج کرتے ہوئے کہاکہ چونکہ یہ جائیداد مفرور داؤد ابراہیم کی ملکیت ہے۔ چنانچہ عرضی کو خارج کردیا۔ دونوں درخواست گذار ماں آمینہ پارکر اور بہن حسینہ پارکر (دونوں بھی فوت ہوچکے ہیں) سپریم کورٹ میں اپنی رہائشی جائیداد کیع دم قرقی کے لئے درخواست پیش کی تھی۔ ان دونوں کی ممبئی میں جملہ سات جائیدادیں تھیں جس میں دو ماں کے نام اور پانچ داؤد کی بہن کے نام تھیں جن کی کل مالیت کئی کروڑ روپئے بتائی جاتی ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ کہہ کر کہ یہ جائیداد داؤد ابراہیم کی غیر قانونی طریقہ سے کمائی گئی آمدنی کا حصہ ہے، خارج کردی۔