داؤد ابراہیم تنازعہ پر پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ کا بیان دیں گے

لکھنو ،9 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج بتایا کہ داؤد ابراہیم کے مسئلہ پر وہ پارلیمنٹ میں دوشنبہ یا منگل کو بیان دیں گے جبکہ ان کے ایک جونیئر وزیر نے یہ استدلال پیش کیا تھا کہ ہندوستان کو مطلوب مجرموں کے سرغنہ داؤد ابراہیم کا اتہ پتہ معلوم نہیں ہے ۔ بی جے پی کارکنوں کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راجناتھ نے کہاکہ چونکہ پارلیمنٹ کا اجلاس جاری ہے ، چنانچہ وہ اس مسئلہ پر ضرور بیان دیں گے ۔ قبل ازیں مملکتی وزیر داخلہ ہری بھائی چودھری نے 5 مئی کو لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا تھا کہ داؤد کا اتہ پتہ معلوم نہیں ہے اور جب حکومت کو اس کا ٹھکانہ معلوم ہوجائے گا تو اُسے ہندوستان لانے کی کارروائی شروع کردی جائے گی۔ انھوں نے بتایا کہ داؤد کہاں روپوش ہے، یہ پتہ چلانے کی کوشش جاری ہے ۔ مملکتی وزیر داخلہ کے اس بیان پر زبردست تنازعہ پیدا ہوگیا جبکہ اپوزیشن نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ الزام عائد کیا کہ اس نے داؤد ابراہیم کے مسئلہ پر موقف بدلتے ہوئے ملک کو پشیماں کیا