دانم ناگیندر گوشہ محل سے ٹی آر ایس امیدوار

حیدرآباد 10 ستمبر ( سیاست نیوز ) ٹی آر ایس نے شہر کے اسمبلی حلقہ گوشہ محل سے سابق ریاستی وزیر ڈی ناگیندر کو امیدوار بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اس سلسلہ میں پارٹی کی جانب سے باضابطہ اعلان 13 ستمبرکو کیا جائیگا ۔ ڈی ناگیندر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کہ پارٹی نے انہیں گوشہ محل حلقہ سے امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ پارٹی کے بھروسہ کو پورا کرنے کی کوشش کرینگے ۔