خالق کائنات نے انسان کو بہترین سانچے میں ڈھالا ہے۔ چہرا جسم کا آئینہ ہوتا ہے۔ چہرے کے ڈھانچے کی برقراری ہی خوبصورتی اور جاذب نظری، مسکراہٹ میں چار چاند لگاتی ہے اور چہرے کا ڈھانچہ Facial Skeletion برقراری کا مکمل دار و مدار منہ میں دانتوں کی موجودگی پر منحصر ہوتا ہے۔ یعنی دانت نکلوانے سے چہرے کی ہڈی اپنیق درتی طاقت برقرار نہیں رکھتی کیوں کہ دانت نکالنے سے دانت کے اطراف کی ہڈی Alveolar Bone گلاتی رہتی ہے جس سے کچھ عرصہ بعد چہرے پر ٹھسے گڈھے Indentations نظر آتے ہیں جس سے زیادہ عمر کا چہرہ نظر آنے لگتا ہے۔ لہذا یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہئے کہ منہ میں اگر ایک دانت حتیٰ کہ صحت مند جڑ بھی بچی ہو تو اس کو نکالنا مکمل دانت کا سیٹ بنانے کے لئے یا پھر کوئی اور وجہ کے ماہرین کے مشورے کے بغیر دانت نکالنا مناسب نہیں ہے۔
ایک ادھیڑ عمر کی 42 سالہ خاتون کچھ دن پہلے ان کے پاس یہ شکایت لے کر رجوع ہوئی کہ ان کے منہ میں بنا ہوا چوکڑا ٹکتا ہی نہیں۔ تفصیلات پر بتاتی ہیں کہ ان کے منہ میں 4 مضبوط دانت نکال دیئے گئے۔ اس کے بعد سے وہ مزید دقت میں مبتلا ہوگئیں۔ ایک نوجوان نے جس کی 30 سال عمر ہے آگے کے دانت اونچے ہونے کی بنیاد پر نکال کر مصنوعی فکسڈ دانت لگوایا لیکن 2 سال کے عرصہ کے اندر ناک کا نچل حصہ بے حد دبا ہوا لگ رہا ہے۔ ایک اور 23 سالہ لڑکی جس کا رشتہ طے ہوکر 3 دن میں شادی تھی لیکن لڑکے والوں کو سامنے کے دانت اُبھرے نظر آنے لگے وہ نادانی سے انہیں نکال کر مکمل Bridge لگوائی 6 ماہ میں خاص چہرے پر نظر آنے لگی ان سے رجوع ہوئیں جن کا کامیاب علاج کیا گیا۔ یہ چند مثالیں ہیں جہاں پر مریض اگر ماہرین پراستھو ڈانٹسٹ جو دانت بنانے کے ماہر ہوتے ہیں ان سے رجوع ہوتا ہے تو اس کی مستقل خوبصورتی کو مدنظر رکھ کر علاج کیا جاتا ہے۔ نام نہاد ڈاکٹرس کے پاس جانے سے وقتی طور پر خوبصورتی راحت تو مریض کو ہوجاتی ہے لیکن جیسے وقت گزرتا ہے تو خامیاں اُبھر کر آتی ہیں۔ بسا اوقات تو یہ معمولی غلطی سنگین نتائج کو دعوت دیتی ہے۔
دراصل پراستھو ڈانٹسٹ جو ہوتے ہیں چہرے کے نقائص کو دور کرتے ہوئے مکمل بحالی حاصل کرنے کے ماہر ہوتے ہیں اور مصنوعی دانت جب بناتے ہیں تو یہ دانت سے نہ صرف چبانے کی صلاحیت بڑھتی ہے بلکہ چہرے کی جھریاں Folds دور کرتے ہیں اور بات چیت کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ ڈاکٹر سراج الرحمن سے ملاقات کے لئے نیو ڈنٹ ڈینٹل ہاسپٹل متصل جامع مسجد عزیزیہ ہمایوں نگر ، چیاپل روڈ نامپلی پر ربط قائم کریں۔ فون نمبر 9246348485 یا 040-64648393 پر اپائنٹمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔