دانتوں کے درد کا آسان علاج

جناب محمد رضی الدین معظم

٭ مسواک پابندی سے کیجئے، جس کے بے شمار فوائد ہیں۔ جب بھی مسواک، برش یا کوئی منجن استعمال کریں ’’شَھِیْدٌ شَھِیْدٌ‘‘ کا ورد کرتے رہیں۔ اس کے علاوہ سورۂ انعام کی آیت ۶۹ ’’لکل نبا مستقر وسوف تعلمون‘‘ بھی بار بار پڑھتے رہیں، ان شاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہوگا۔
٭ اگر درد شدید ہو تو ایک گلاس پانی لے کر اُس میں ’’والجروح‘‘ ۲۱بار پڑھ کر دَم کریں۔ پھر اسی پانی میں سے ایک گھونٹ پانی الگ کرلیں اور باقی پانی سے اچھی طرح کلیاں کریں اور جو پانی الگ کیا گیا ہے آخر میں اُس کو پی لیں، ان شاء اللہ تعالیٰ یہ عمل نہایت مفید ثابت ہوگا۔ یہ عمل اگر سونے سے پہلے کریں تو بہت جلد فائدہ ہوگا۔
٭ سات بار سورۂ فاتحہ، سات بار سورۂ انعام کی آیت ۱۳ ’’ولہ ماسکن فی اللیل والنھار وھو السمیع العلیم‘‘ اور اول و آخر درود شریف پڑھ کر سیدھے ہاتھ پر دَم کرکے درد کی جگہ پر پھیریں، ان شاء اللہ تعالیٰ بہت جلد آرام ملے گا۔