حیدرآباد۔ 17۔ اگست(یواین آئی) ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے داناپور ۔ سکندرآباد ۔داناپوراوربرونی۔سکندرآباد۔برونی چار اگزامنیشن اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی ۔ٹرین نمبر 03265 داناپور ۔ سکندرآباد ٹرین 18اگست کو 22.30بجے داناپور سے روانہ ہوگی اور اگلے دن 13.00بجے سکندآباد پہنچے گی۔دوران واپسی ٹرین نمبر 03266 سکندرآباد ۔ داناپور ٹرین 21 اگست کو 21.00بجے سکندرآباد سے روانہ ہوگی اور اگلے دن 10.00بجے داناپور پہنچے گی ۔ دورا ن سفر یہ ٹرین ارا ، بکسر، دیدارنگر ، پنڈت دین دیال اپادھیائے ،الہ آباد،چیوکی،ستنا،کاٹنی،جبل پور،اٹارسی،ناگپوراور بلہار شاہ اسٹیشنوں پرتوقف کرے گی ۔ ٹرین نمبر05269برونی۔سکندرآباد خصوصی ٹرین 18اگست کو 16.30بجے برونی سے روانہ ہوگی اور اگلے دن 11.30بجے سکندرآباد پہنچے گی۔دوران واپسی ٹرین نمبر 05270 سکندرآباد۔برونی ٹرین 21اگست کو 19.00بجے سکندرآباد سے روانہ ہوگی اور اگلے دن 10.50بجے برونی پہنچے گی۔یہ ٹرین موکاما،بختیارپور،پٹنہ،داناپور،ارا،بکسر،دلدارنگر،پنڈت دین دیال اپادھیائے ،الہ آباد،چیوکور،کاٹنی،جبل پور،اٹارسی،ناگپوراوربلہار شاہ اسٹیشنوں پرتوقف کرے گی۔