بیروت ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کرد جنگجوؤں نے آج اسلامک اسٹیٹ گروپ کے شام کے شمال مشرقی صوبہ ہساکا کے کلیدی گڑھ کے مشرقی اور جنوبی مضافات پر قبضہ کرلیا، شامی نگرانکار ادارہ برائے حقوق انسانی نے یہ بات کہی۔ برطانیہ نشین ادارہ نے کہا کہ کردش پیپلز پروٹیکشن یونٹس کے جنگجوؤں نے جہادیوں کے ساتھ 6 روز کی جھڑپوں کے بعد تل حمیس میں گھس کر اس ٹاؤن کے حصوں کو قبضہ میں لے لیا۔ یہ ٹاؤن صوبائی دارالحکومت شہر ہساکا کے شمال مشرق میں واقع ہے اور زائد از ایک سال سے آئی ایس (داعش) کے زیرکنٹرول تھا۔ ادارہ کے ڈائرکٹر رمی عبدالرحمن نے کہا کہ یہ ٹاؤن اس خطہ کے اہم علاقوں میں سے ہے۔ اس لڑائی میں داعش لگ بھگ 103 دیہاتوں سے محروم ہوگئی ہے۔