احمدآباد ۔ 28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی ایک ٹیم آج یہاں پہنچ گئی جو گجرات کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کی طرف سے گرفتار شدہ اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے دو مشتبہ کارکنوں سے مشترکہ پوچھ کرے گی۔ اے ٹی ایس نے دونوں کارکنوں وسیم رامودیہ اور اس کے چھوٹے بھائی نعیم کو آج شام احمدآباد لائے تھے۔ اے ٹی ایس کے اسسٹنٹ کمشنر پولیس بی ایچ چاوڈا نے کہا کہ ’’این آئی اے عہدیداروں کی ایک ٹیم جو آج یہاں پہنچی ہے۔ آئی ایس آئی ایس کے دو مشتبہ کارکنوں سے اے ٹی ایس کی پوچھ گچھ میں شامل ہوجائے گی۔
ایوت محل میں آر ٹی آئی کارکن کا قتل
ایوت محل ۔ 28 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے شہر ایوت محل کے مضافات میں آر ٹی آئی کا ایک کارکن اپنے گھر میں مقتول پایا گیا۔ کوھے لے آؤٹ میں واقع اس کے مقفل گھر سے بدبو محسوس کرنے پر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔ پولیس صبح دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی جہاں موضع اتروادھونا سے تعلق رکھنے والے 48 سالہ موہن واگھمارے کی نعش انتہائی مسخ شدہ حالت میں دستیاب ہوئی۔ واگھمارے کی بیوی اور دو بچے گذشتہ کئی دن سے اس کے ساتھ مقیم نہیں تھے۔ باور کیا جاتا ہے کہ 23 اور 24 فبروری کی درمیانی شب اس کا قتل کیا گیا تھا۔ وہ ایک اور آر ٹی آئی جہدکار ڈگمیرپجگاڈے قتل کیس میں چشم دیدگواہ تھا۔