داعش کے خلاف لائحہ عمل اوباما کا شاہ عبداللہ سے ربط

واشنگٹن ۔ 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ بارک اوباما نے داعش کے بارے میں لائحہ عمل کے اعلان سے قبل سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ سے فون پر بات کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ان کے سرکردہ قومی سیکوریٹی اور انٹلیجنس مشیروں سے بھی ملاقات کی۔ اوباما نے اوول آفس سے شاہ عبداللہ سے ربط قائم کیا جس سے یہ اندازہ ہوتا ہیکہ جہادی گروپ کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کیلئے جو کوشش کی جارہی ہے، اس میں سعودی عرب کا کلیدی رول ہوگا۔ اوباما 9 بجے شب قوم سے خطاب کرنے والے ہیں، جس میں وہ داعش کے خلاف نئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ دوسری طرف امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری سعودی عرب کا دورہ کررہے ہیں۔