داعش کے حملے میں 15 عراقی گارڈس ہلاک

حبانیہ ۔ 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اسلامک اسٹیٹ (داعش) کے جہادیوں نے اردن کے قریب عراقی سرحدی مورچہ کو حملہ کا نشانہ بنایا، جس میں کم سے کم 15 عراقی گارڈس ہلاک ہوگئے۔ ایک عراقی افسر نے اے ایف پی سے کہا کہ ’’داعش نے تریبل کے قریب دوسرے سرحدی مورچہ پر خودکش کار بم دھماکہ کردیا۔ مختلف زاویوں کئے گئے اس حملے میں کم سے کم 15 عراقی گارڈس ہلاک ہوئے ہیں۔ عراق کے وسیع و عریض مغربی صوبہ عنبر کی سرحد اردن سے متصل ہے جہاں داعش اب اپنے زیرکنٹرول کئی علاقوں سے بیدخل ہوچکی ہے لیکن ہنوز سرکاری فورسیس کو ہراساں کررہی ہے۔ اردن اور شام سے متصلہ سرحدوں پر تعینات عراقی گارڈس اکثر داعش جہادیوں کے حملوں کا نشانہ بنتے رہے ہیں لیکن آج کا حملہ انتہائی تباہ کن اور مہلک تھا۔