داعش کے تیل تنصیبات پر امریکی بمباری، 20 ہلاک

بیروت۔ 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی زیرقیادت فضائی حملوں میں شام کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جن پر دولت اسلامیہ کا قبضہ تھا۔ رات بھر اور آج صبح کی گئی بمباری میں تقریباً 20 افراد ہلاک ہوئے۔ عسکریت پسندوں نے مزید حملوں کے اندیشے کے تحت اپنے قائم مقام دارالحکومت میں محروس کردہ درجنوں افراد کو رہا کردیا ہے۔ تازہ حملوں میں امریکی زیرقیادت فضائی مہم کا مقصد دولت اسلامیہ کا صفایا کرنا ہے۔ مسلسل تیسرے دن بھی یہ حملے جاری تھے۔ شام کے یہ دولت اسلامیہ کے اہم مالی ذرائع میں سے ایک ہے۔ امریکہ گزشتہ ایک ماہ سے عراق کے ہمسایہ علاقوں میں داعش کے خلاف فضائی حملے کئے جارہے ہیں۔ دولت اسلامیہ نے شام کی سب سے بڑی تیل تنصیبات اور کنوؤں پر اس سال کے اوائل میں قبضہ کیا تھا اور سمجھا جاتا ہے کہ ان تیل کے کنوؤں سے حاصل ہونے والی آمدنی سے ہی داعش اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھی ہوئی ہے۔ دولت اسلامیہ تیل کو بلیک مارکٹ میں فروخت کرکے اور اسمگلنگ کے ذریعہ مالیہ اکٹھا کررہی ہے۔ ان حملوں میں کم از کم چار تیل کی تنصیبات اور تین تیل کے علاقہ تباہ ہوگئے۔ مشرقی صوبہ درۂ الزور میں اوقع ہے۔ برطانوی نژاد شام کے مبصر برائے انسانی حقوق اور دو مقامی کارکنوں نے کہا کہ امریکہ نے تیل کے کنوؤں کو تباہ کردیا ہے۔ ان حملوں میں 14 عسکریت پسند بھی ہلاک ہوئے۔ مبصرین نے بتایا کہ اس علاقہ کے قریب رہنے والے دیگر 5 افراد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ حملوں میں داعش کے کارکنوں کی خواتین اور بچے بھی مارے گئے ہیں۔