ٹوکیو ، 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے وزیراعظم شینزوابے نے کہا ہیکہ داعش کی کارروائیاں دہشت گردی ہیں جنہیں معاف نہیں کیا جا سکتا۔ ٹوکیو میں پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی وزیراعظم نے کہاکہ جاپان اپنے بے قصور شہریوں کے ساتھ داعش کی دہشت گردکارروائیوں کی سخت مذمت کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جاپان دہشت گردی کے سامنے نہیں جھکے گا اوربین الاقوامی برادری کیساتھ تعاون ،امن کیلئے فعال کردار اور خطے کی ترقی کیلئے کام کرتا رہیگا۔