نئی دہلی۔ 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے 32 ویب سائیٹس کو قومی سلامتی کیلئے خطرات کی وجہ بتاتے ہوئے بلاک کردیا ہے کیونکہ وہ مبینہ طور پر دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) جیسے دہشت گرد گروپوں کا مخالف ہندوستان مواد پیش کررہے تھے۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ ایسی سائیٹس بند کردی گئی ہیں کیونکہ وہ قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔