داعش کیخلاف لڑائی ، فرانس کے طیارے اُردن پہنچ گئے

نیامے (نائجیریا)۔23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)فرانس کے 6 مریج جنگی طیارے آج اُردن پہنچ چکے ہیں جہاں وہ عراق میں داعش کے خلاف جنگی کارروائی میں حصہ لیں گے۔ وزیراعظم فرانس میانویل ویلس نے نائجیریا کے دارالحکومت نیامے میں میڈیا کو بتایا کہ ہمارے جیٹ طیارے پوزیشن سنبھال چکے ہیں۔ یہ طیارے داعش کے خلاف لڑائی میں حصہ لیں گے۔ فرانس نے پہلے ہی 9 رافیل جنگی طیارے متحدہ عرب امارات روانہ کئے ہیں۔ ویلس نے کہا کہ ہر روز اور ہر وقت دنیا بھر میں ہماری فوج ممکنہ حد تکہماری مدد کررہی ہے۔ فرانس اس علاقہ میں نیامے اڈے سے ڈرون نگران کاری مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔