داعش کیخلاف تعاون سے ایران و افغانستان کا اتفاق

تہران۔ 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایران اور افغانستان اسلامک اسٹیٹ (داعش) گروپ سے لاحق خطرات کی سرکوبی کیلئے باہمی سلامتی تعاون میں اضافہ کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے جن میں دونوں ملکوں کی مشترکہ فوجی مشقیں بھی شامل ہیں۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے دورۂ کنندہ افغان صدر اشرف غنی کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوکر یہ اعلان کیا کہ اس علاقہ کو بار بار حملوں کا نشانہ بننے سے روکنے کیلئے خفیہ انٹلیجنس معلومات کا تبادلہ کیا جائے۔ عراق و شام کے کئی حصوں پر قابض اسلامک اسٹیٹ کی جانب سے مشرقی افغان شہر جلال آباد پر گزشتہ روز کے ہلاکت خیز حملے کی ذمہ داری کا قبول کئے جانے کے بعد حسن روحانی نے یہ تبصرہ کیا ہے۔ حامد کرزئی کے ستمبر میں اقتدار حاصل کرنے کے بعد اشرف غنی کا یہ پہلا دورۂ ایران ہے۔ افغان وزرائے خارجہ، تیل، کانکنی و معدنیات بھی ان کے وفد میں شامل ہیں۔ صدر اشرف غنی نے اپنے ملک میں داعش کی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔