پیرس ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی نگران کار ادارہ انٹل سنٹر کے مطابق 20 سے زائد جہادی گروپوں نے اسلامک اسٹیٹ (داعش) سے وفاداری کا عہد لیا ہے اور دیگر 10 گروپوں نے اس انتہا پسند گروپ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس سنٹر کی طرف سے جاری کردہ فہرست میں مغربی ملک الجیر سے مشرقی ملک انڈونیشیاء تک محیط 31 مختلف جہادی گروپوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ عراق و شام کے کچھ حصوں پر کنٹرول رکھنے والے جہادی گروپ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے گزشتہ سال عراقی شہر موصل پر اپنے جنگجوؤں کے قبضہ کے بعد ’’اسلامی خلافت‘‘ کے قیام کا اعلان کیا تھا اور ساری دنیا کے مسلمانوں کو بیعت لینے کیلئے کہا تھا۔