داعش کا شام میں امریکی ہتھیاروں کا استعمال :رپورٹ

لندن 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) داعش کے جہادی ایسا لگتا ہے کہ امریکی فوج کے فراہم کردہ اسلحہ اور ہتھیار استعمال کررہے ہیں۔ اسے سعودی عرب نے شام میں اعتدال پسند باغیوں کو سربراہ کیا تھا لیکن داعش نے اس پر قبضہ کرلیا ہے۔لندن میں واقع اسلحہ ریسرچ آرگنائزیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ عراق اور شام میں کرد طاقتوں میں جن دہشت گردوں کو گرفتار کیا ان کے پاس سے برآمد ہتھیاروں سے یہ انکشاف ہوا ۔ رپورٹ کے مطابق ان میں ایم 16 اسالٹ رائفلس بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ ایسی تصاویر بھی ہیں جن میں ہتھیاروں پر ’’حکومت امریکہ کی ملکیت ‘‘درج بتائی گئی ہے ۔