داعش پاکستان کیلئے سنگین خطرہ معتمد خارجہ کا تاثر

اسلام آباد۔23 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے اعلیٰ عہدیدار نے آج کہا کہ داعش گروپ ملک کیلئے سنگین خطرہ ہے ۔ معتمد خارجہ اعجاز احمد چودھری نے پارلیمنٹ کی سنیٹ اُمور خارجہ کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ حکومت داعش کے خطرات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ اقوام متحدہ قراردادوں کے تحت پاکستان انتہاپسند تنظیموں جیسے آئی ایس آئی ایس کے سخت خلاف ہے اور ان کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام اقدامات کررہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گرد داعش کے نام پر استحصال کی کوشش کررہے ہیں لیکن اس کوشش کوناکام بنادیا جائے گا۔ گزشتہ سال داعش کی تائید میں بعض مقامات پر ورقیہ اور پوسٹرس ملے تھے جس کے بعد حکومت نے کارروائی کرتے ہوئے کئی حامیوں کو گرفتار کیا تھا ۔