داعش میں نوجوانوں کی شمولیت ، لکچرر سے پوچھ تاچھ

ممبئی ۔ 10 نومبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام) رائے گڑھ کے پنویل میں واقع ٹکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے لکچرر سے آج اے ٹی ایس عہدیداروں نے دوسری مرتبہ پوچھ تاچھ کی ۔ اُن پر نوجوانوں کو دہشت گرد گروپ داعش میں شمولیت کیلئے اُکسانے کا الزام ہے ۔ اے ٹی ایس عہدیدار نے بتایا کہ لکچرر کو آج آفس طلب کیا گیا اور کئی گھنٹے پوچھ تاچھ کی گئی ۔ اس سے پہلے بھی اُن سے پوچھ تاچھ ہوچکی ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل کو بھی تحقیقات کے سلسلے میں حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ۔ تاہم وہ آج شخصی وجوہات کی بناء حاضر نہیں ہوئے ۔ حال ہی میں چار نوجوان ہندوستان سے روانہ ہوئے اور شبہ ہے کہ وہ داعش میں شامل ہوگئے ہیں۔