ملبورن۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکام نے آج ایک نوجوان کو مشرق وسطیٰ کا سفر کرتے ہوئے دولت اسلامیہ (داعش )میں شامل ہونے کی کوشش کو ناکام کردیا۔ 17 سالہ نوجوان کو سڈنی ایرپورٹ پر انسداد دہشت گردی افسران نے پندرہ روز قبل روک لیا تھا۔ امیگریشن سنٹر پیٹرڈئن کے مطابق یہ واقعہ انٹرنیشنل ٹرمنل پر 12 مارچ کو رونما ہوا تھا۔ ڈٹن نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی افسران کے ذریعہ انٹرویو لینے کے بعد مذکورہ نوجوان کو جو طیارہ میں بیٹھ چکا تھا، طیارہ سے اُتارلیا گیا۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لڑکا مشرق وسطیٰ کا سفر کرنے والا تھا۔