کولکاتا 24جون(سیاست ڈا ٹ کام) گورکھا جن مکتی مورچہ کے اعلان پر دارجلنگ میں ہڑتال آج نویں دن میں داخل ہوگئی ہے ۔مقامی باشندے اور ورکروں نے اب دارجلنگ کو چھوڑنا شروع کردیا ہے ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولس (اے ڈی جی پی) وی ویک ساہی نے کہا کہ ہم لوگ باریکی سے حالات پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں ۔خیال رہے کہ کل ہی پہاڑ کی تمام سیاسی جماعتوں نے گورکھا لینڈ علاقائی کونسل (جی ٹی اے )سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ گورکھا لینڈ کی تشکیل کے اعلان تک دارجلنگ میں ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا ۔وزیر اعلیٰ ان دنوں نیدر لینڈ میں ہیں۔ وزیرا علیٰ نے کہا تھا کہ ان کے وزراء حالات پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں ۔دارجلنگ مسئلے پر مغربی بنگال حکومت نے 22جون کو سلی گوڑی میں آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے ۔تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ اس میٹنگ میں پہاڑ کی سیاسی جماعتیں شرکت کریں گی یا نہیں ۔امید قوی ہے کہ اس میٹنگ میں دارجلنگ کی گورکھا لینڈ حامی سیاسی جماعتیں شرکت نہیں کرے گی۔