رہنمایانہ خطوط پر زور : وائی ایس آر کانگریس
حیدرآباد 16 نومبر (آئی این این) وائی ایس آر کانگریس نے کہاکہ تلگودیشم حکومت کو مجوزہ دارالحکومت کے لئے حصول اراضی پر رہنمایانہ خطوط کو واضح کرنا چاہئے اور زرخیز زرعی اراضیات کو حاصل کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ پارٹی کے سینئر قائد اوما ریڈی وینکٹیشورلو نے آج یہاں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ حصول اراضی سے متعلق کوئی ٹھوس تجویز نہیں ہے اور یہ معلوم نہیں کہ حکومت کس قانون کے کونسے پرویژنس پر عمل کررہی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا لیکن حکومت کسانوں کو ڈرا رہی ہے اور انھیں دھمکی دے رہی ہے جبکہ نقلی رجسٹریشنس میں اضافہ ہورہا ہے اور حقیقی اراضی مالکین کو محرومی کا سامنا ہے۔