داراحکومت میں کم از کم درجہ حرارت میں ہلکی گراوٹ

نئی دہلی۔ 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی دارالحکومت دہلی میں آج صبح کا کم از کم درجہ حرارت نو ڈگری سیلسیس درج کیا گیا اور آب وہوا کا معیار خراب اور بہت خراب زمرے میں برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آب وہوا میں موجود آلودہ عناصر پی ایم 10 کی سطح 270 فی ہزار کیوبک میٹر اور پی ایم 2.5 کی سطح 151 فی ہزار کیوبک میٹر درج کی گئی اور کم از کم درجہ حرارت نو ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ کل کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.4ڈگری رہا اور نمی کی سطح 90 سے 49 فیصد کے درمیان درج کی گئی۔آج دن میں موسم صاف رہنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28ڈگری کے آس پاس رہنے کا اندازہ ہے۔ ہندوستانی ریلوے کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے 23ریل گاڑیوں کے وقت میں تبدیلی کی گئی اور چار کو منسوخ کیا گیا ہے ۔