نئی دہلی 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزارت فینانس نے مفرور انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی پاکموڈیہ میں تین جائیدادوں کے ہراج کے لئے بولی کا اعلان کیا ہے۔ بھینڈی بازار میں مسولا بلڈنگ کے ہراج کے لئے 79.43 لاکھ روپئے محفوظ رقم پر مبنی بولی دی گئی۔ داؤد اور ان کے خاندان کی تین جائیدادوں کا 9 اگسٹ کو ہراج ہوگا۔ اسمگلروں بیرونی زرمبادلہ میں ہیر پھیر پر (جائیداد کی ضبطی) کے قانون کے تحت یہ کارروائی کی جارہی ہے۔ ہراج کے لئے رقم دھڑوت 25 لاکھ روپئے مقرر کی گئی ہے جو 6 اگسٹ تک جمع کروائی جاسکتی ہے۔ وائی بی چوہان اسٹیڈیم پر 9 اگسٹ کو 10 بجے دن تا دوپہر 12 بجے منعقد ہونے والے اس ہراج میں سربہ مہر ٹنڈرس، ہراج عام اور ای ۔ ہراج عمل میں آئے گا۔