نئی دہلی ۔ 2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے قریبی ساتھی کو آج مرکزی سیکوریٹی ایجنسیوں نے نیپال پولیس کی مدد سے ہند ۔ نیپال سرحد پر گرفتار کرلیا۔ جاوید چکنا کا بھائی عابد پٹیل کو داؤد ابراہیم کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے اور وہ گجرات کے ضلع بھروچ میں دو بی جے پی قائدین کو گولی مارنے کا بھی مبینہ طور پر ذمہ دار ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وہ آج بہار سے نیپال کی سرحد عبور کررہا تھا، کہ گرفتار کرلیا گیا۔ سیکوریٹی ایجنسیاں اس کی سرگرمیوں پر پہلے سے نظر رکھی ہوئی تھی۔ اسے گجرات پولیس کے حوالے کیا جائے گا اور قتل مقدمہ میں پوچھ تاچھ کی جائے گی۔