نئی دہلی 8 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے اتہ پتہ کے تعلق سے اپوزیشن کی تنقیدوں کا جواب دینے کی کوشش کرتے ہوئے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج لوک سبھا کو بتایا کہ این ڈی اے حکومت کا اس مسئلہ پر وہی جواب ہے جو یو پی اے حکومت نے دو سال قبل دیا تھا ۔ راجناتھ نے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر دوشنبہ کو ایوان میں تفصیلی بیان دیں گے۔