داؤد ابر اہیم کی رقم کا حساب کتاب رکھنے والا زبیر مو تی گرفتار

لندن ۔ /19 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) انڈرورلڈ ڈاؤن داؤد ابر اہیم کے قریبی ساتھی زبیر موتی کو لندن میں گرفتار کرلیا گیا ۔ زبیر موتی پاکستانی شہری ہے جو داؤد ابر اہیم کے مالیاتی امور کا سربراہ ہے ۔ غیرقانونی دھندوں میں حساب کتاب رکھتا ہے ۔ پاکستان مشرق وسطیٰ برطانیہ ، یوروپ ، آفر یقہ میں داؤد ابراہیم کے کاروبار میں بھی معاون تھا ۔