داؤد ابراہیم کے کٹر حریف چھوٹا راجن بستر مرگ پر

نئی دہلی ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈرورلڈ ڈان اور داؤد ابراہیم کے کٹر حریف شدید علیل ہیں۔ وہ اس وقت سنگاپور کے دواخانہ میں انٹنسیو کارڈیک کیر یونٹ میں زیرعلاج ہے۔ انڈینس ذرائع کے مطابق چھوٹا راجن کئی سال سے گردے کے عارضہ میں مبتلاء ہے۔ اسے سنگاپور کے دواخانہ میں ڈائیلاسیس پر رکھا گیا ہے۔ اس کی صحت دن بہ دن بگڑتی جارہی ہے۔ ستمبر 2000ء میں بنکاک میں اس پر جان لیوا حملہ کیا گیا تھا۔ اس کا جسم گولیوں سے چھنی کردیا گیا تھا اس کے بعد سے وہ مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہوسکا۔ ذرائع نے کہا کہ 2001ء میں داؤد گینگ کی جانب سے کی گئی فائرنگ اور گولیوں کے زخمیوں کے باعث اس کے گردے ناکارہ ہوگئے تھے۔ دواخانہ میں اس کا علاج بھی مؤثر نہیں ہوسکا۔ چھوٹا راجن کے قریبی ساتھی ابوسالم جو ان کا منیجر ہے اس کے علاج اور معالجہ کی نگرانی کررہا ہے۔ چھوٹا راجن کے کئی قریبی ساتھیوں کو حریف گروپ کے ارکان نے ہلاک کیا ہے۔ ابوسالم بھی ایک بلڈر ہے جو 2006ء میں زبردستی رقومات کی وصولی، غیرقانونی رقومات کی منتقلی کے سلسلہ میں ممبئی کرائم برانچ کی جانب سے کیس درج کئے جانے کے بعد وہ ہندوستان سے فرار ہوا تھا۔ پولیس نے شجاتا کے بشمول 6 آدمیوں کو گرفتار کیا ہے۔ مہاراشٹرا منظم جرائم کنٹرول قانون (مکوکہ) کی خصوصی عدالت میں کیس زیرالتواء ہے۔