لندن ۔ /21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جابر موتی جس کو سینئر رکن اور داؤد ابراہیم کا قریبی بااعتماد ساتھی سمجھا جاتا ہے کو آج ر قومات کی غیرقانونی منتقلی اور دھمکیاں دے کر رقم وصول کرنے کے جرم میں برطانیہ کی عدالت میں پیش کیا گیا اور جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ان کا فضائی سفر خطرے سے خالی نہیں ہوگا ۔ وہ 51 سالہ پاکستانی نژاد شخص ہیں ۔