خیریت آباد میں انتخابی دھاندلیوں کے خلاف ڈی شراون ہائی کورٹ سے رجوع

حیدرآباد۔ 24 جنوری (سیاست نیوز) اے آئی سی سی کے ترجمان اور خیریت آباد اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر مقابلہ کرتے ہوئے شکست کا سامنا کرنے والے ڈی شراون نے ٹی آر ایس کے کامیاب امیدوار ڈی ناگیندر پر الزام عائد کرتے ہوئے ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن داخل کی۔ درخواست میں شکایت کی گئی کہ خیریت آباد اسمبلی حلقہ میں ٹی آر ایس کی جانب سے بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں کی گئیں۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، رائے شماری میں بے قاعدگیاں اور دیگر بدعنوانیوں کے ذریعہ کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ ڈی شراون نے بے قاعدگیوں کی بنیاد پر ڈی ناگیندر کو اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دینے کی اپیل کی۔ درخواست میں مختلف بے قاعدگیوں کی تفصیلات کو شامل کیا گیا۔