خیریت آباد گنیش مورتی منڈپ میں گورنر نرسمہن کی پوجا

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور ان کی شریک حیات نے آج مشہور خیریت آباد گنیش مورتی کے منڈپ میں پوجا کی ۔ اس موقع پر بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بنڈارو دتاتریہ اور دیگر بی جے پی قائدین موجود تھے۔ خیریت آباد میں گنیش مورتی بٹھانے کے 60 سال کی مطابق میں اس سال 60 فٹ اونچی گنیش مورتی بٹھائی گئی ہے ۔ آرگنائزرس کے مطابقت 124 سے زائد کاریگروں نے خیریت آباد گنیش مورتی تیار کی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن حدود میں گنیش منڈپمس کی جانب سے 29 اگست تا 8 ستمبر تک ایک لاکھ گنیش مورتیاں بٹھائی جائیں گی ۔ خیریت آباد گنیش کے لیے ’پرسادم ‘ کے طور پر ضلع مشرقی گوداوری سے جو لڈو لایا گیا ہے اس کا وزن 5000 کلو گرام ہے اور اس لڈو کو ایک کرین کا استعمال کرتے ہوئے مورتی کے ہاتھ پر رکھا گیا ہے ۔۔