ٹی آر ایس پارٹی پر دھوکہ دینے کا الزام ، منے گوردھن کی ریالی و عوام سے ملاقات
حیدرآباد ۔ /5 ڈسمبر (سیاست نیوز) بہوجن سماج پارٹی سے خیریت آباد کے امیدوار مسٹر منے گوردھن ریڈی نے آج انتخابی مہم کے آخری دن حلقہ خیریت آباد میں زبردست ریالی منظم کی اور عوام سے گھر گھر پہونچ کر ملاقات کی اور عوام سے حلقہ کو ترقی کیلئے بی ایس پی کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ۔ انہوں نے ٹی آر ایس پارٹی پر الزام لگاتے ہوئے اسے دھوکہ باز اور موقع پرست پارٹی قرار دیا اور ٹی آر ایس قیادت کو عوام کے جذبات سے کھلواڑ کرنے والی قیادت قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس حلقہ سے سابق میں منتخب کانگریس و بی جے پی امیدواروں نے حلقہ کی ترقی کو اکثر طور پر نظر انداز کیا ۔