خیبرقبائیلی علاقہ میں پاکستان کا فوجی آپریشن اختتام پذیر

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے خیبرقبائیلی علاقہ میں ایک بڑا فوجی آپریشن ختم کردیا کیونکہ وہاں موجود تمام طالبان شورش پسندوں کو نکال باہر کردیا گیا ہے اور ان کے داخلہ کے ممکنہ مقامات کی ناکہ بندی کردی گئی ہے جو افغان سرحد کے قریب ہیں۔ پاکستانی فوج کا کہنا ہیکہ اس نے اس علاقہ سے 95 فیصد طالبان شورش پسندوں کا صفایا کردیا ہے اور اب وہ علاقے حکومت کے کنٹرول میں ہیں۔ بہرحال پاکستانی افواج کیلئے سب سے بڑا چیلنج یہ ہیکہ اگر ترقیاتی کاموں کی جانب توجہ دی گئی تو عوام بھی خوش رہیں گے اور خوشحالی کا بول بالا ہوگا۔ یہ اندیشے بھی پائے جاتے ہیں کہ شورش پسند ایک بار پھر یہاں واپسی کرسکتے ہیں۔ ایسے حالات میں فوج کو مزید چوکنا رہنے کی ضرورت ہے اور سرحدی علاقوں میں چوکسی اور نگرانی میں اضافہ کیا جانا ضروری ہے۔