خون میں وٹامن ڈی کی کمی سے قبل از وقت موت کا خطرہ

محققین نے پتہ چلایا ہے کہ جن افراد کے خون میں وٹامن ڈی کی سطحیں کم ہوتی ہیں ان کی قبل از وقت موت کا خطرہ دوگنا ہوجاتا ہے بنسبت ان افراد کے جن کے خون میں وٹامن ڈی کی سطحیں بلند ہوتی ہیں۔ یہ دریافت 32 سابق تحقیقوں کے منظم جائزے کی بنیاد پر ہے ۔ ان میں وٹامن ڈی کی خون میں سطحیں اور انسانوں کی اموات کی شرحیں شامل ہیں۔ خاص طورپر وٹامن ڈی کی قسم 25ہائیڈرو کسی وٹامن ڈی کی جائزہ لیا گیا جو انسانی خون میں پایا جاتا ہے ۔ تین سال قبل ادارہ برائے ادویہ نے یہ نتیجہ اخذ کیا تھا کہ وٹامن ڈی کی سطحوں میں بہت زیادہ کمی خطرناک ہے ۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی سان ڈیگو کے شعبہ خاندانی و انسدادی ادویہ کے پروفیسر سیڈرک گارلینڈ نے جو اس تحقیق میں شامل صف اول کے محقق بھی ہیں کہا کہ یہ تحقیق اس اخذ کردہ نتیجہ کی تصدیق کرتی ہے بلکہ ایک قدم اور آگے بڑھ گئی ہے ۔ بیس نانوگرام فی ملی لیٹر خون کی سطح اس رپورٹ میں مقرر کی گئی ہے ۔ اس سے کم سطح ہونے پر ہڈیوں کے امراض لاحق ہونے کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے ۔ یہ نیا انکشاف کم وٹامن ڈی کی سطح خون میں موجود ہونے سے قبل از وقت موت کے خطرہ سے متعلق ہے جس کی وجہ صرف ہڈیوں کے امراض ہی نہیں بلکہ کوئی بھی ہوسکتی ہے ۔ یہ نیا انکشاف وٹامن ڈی کی کمی سے متعلق ہے جو تمام وجوہات سے قبل از وقت موت کی وجہ ہوسکتی ہے ، صرف ہڈیوں کے مرض کی وجہ سے نہیں۔ گارلینڈ نے کہا کہ خون کی سطح میں وٹامن ڈی کی مقدار کا تعلق شرح اموات میں سے نصف سے ہے ۔ خون کی ہر ملی لیٹر میں 30 نانوگرام وٹامن ڈی ہونا چاہئے ۔ انھوں نے نوٹ کیا کہ امریکہ کی آبادی کے دو تہائی میں ایک تخمینہ کے بموجب وٹامن ڈی کی مقدار 30 نانوگرام فی ملی لیٹر سے کم ہے ۔ یہ تحقیق طبی برادری وار عوام کو ٹھوس تیقن دیتی ہے کہ اگر وٹامن ڈی کو مناسب خوراک میں لیا جائے تو جو روزانہ 4000 بین الاقوامی یونٹس ہے بالکل محفوظ ہے۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی سان ڈیگو اسکول برائے ادویہ کے پروفیسر ہیتھر ہافلچ نے کہا کہ تاہم عقلمندی کا تقاضہ یہی ہے کہ وٹامن ڈی کے استعمال کی مقدار تبدیل کرتے وقت معالج سے مشورہ کیا جائے ۔ خون میں 25ہائیڈراکسی وٹامن ڈی کی مقدار کی سالانہ جانچ کرلینی چاہئے ۔ ہافلیچ نے کہا کہ روزانہ تقریباً 4000 انٹرنیشنل یونٹس روزانہ بعض مریضوں کیلئے طبی نگرانی میں استعمال کرنا مناسب ہوگا ۔ اس تحقیق کے لئے جن افراد سے خون حاصل کیا گیا ان کی اوسط عمر 55 سال تھی ۔ ان پر نو (9) سال تک نظر رکھی گئی ۔ تحقیق میں 14 ممالک کے ساکن شہریوں کو شامل کیا گیا جن میں امریکہ بھی شامل تھا۔ معلومات 566,583 افراد سے حاصل کی گئیں۔ یہ تحقیق امریکی رسالہ برائے صحت عامہ میں شائع کی گئی ہے ۔