خونین واقعات لمحہ فکریہ:سیول سوسائٹی پلوامہ

سرینگر-سیول سوسائٹی پلوامہ نے ضلع میں شہری ہلاکتوں پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عام شہریوں کی ہلاکتوں کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے ۔ سوسائٹی نے سرنو فائرنگ میں جاں بحق نوجوانوں کے سوگواراہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سی این ایس کے مطابق سیول سوسائٹی چیئرمین غلام نبی ملک نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے جس کا حل صرف اور صرف اقوام متحدہ کی قرار دادوں میں مضمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ہمیشہ سے امن پسند اور عدم تشددکے حامی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں مکمل امن لوٹ آنے کی واحد صورت یہی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان مل کر کشمیر کے سیاسی مسئلہ کو حل کر یں تاکہ بر صغیر میں امن کی فضا قائم ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے آئے دن خونین واقعات معمول بن گئے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔