واشنگٹن، 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے لندن میں ہوئے حملے کے بعد دہشت گردی کو ختم کرنے کے ساتھ ہی برطانیہ کو ہر ممکن مدد دینے کا وعدہ کیا ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے یہاں کل فورڈ تھیٹر میں ایک تقریب میں شامل ہونے کے بعد کہا کہ اس خونریزی کا اختتام لازمی طور پر ہونا چاہئے ۔ اس خونریزی کا اختتام ہو گا۔غور طلب ہے کہ حملہ آوروں نے ہفتہ کی رات لندن برج پر پیدل چلنے والے لوگوں پر وین چڑھا دی اور پاس میں ہی برو مارکیٹ میں لوگوں پر چاقوؤں سے حملے کیے جس میں سات لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور 48 لوگوں کو مختلف ہاسپٹلس میں داخل کرایا گیا تھا۔ حملے کی پہلی اطلاع ملنے کے آٹھ منٹ بعد ہی پولیس نے تصادم میں تینوں حملہ آوروں کو مار گرایا تھا۔