خوفناک سڑک حادثہ میں 9 افراد ہلاک

بارہ بنکی، یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع میں آج گھنے کہرے کے درمیان ایک روڈویز بس اور جیپ کی شدید ٹکر میں 9 افراد ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہو گئے ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ رام نگر علاقے کے چوکاگھاٹ علاقے میں بہرائچ سے لکھنؤ جا رہی اودھ ڈپو کی تیز رفتار بس نے سامنے سے آ رہی ایک جیپ کو ٹکر مار دی۔انہوں نے بتایا کہ گھنے کہرے کے درمیان ہوئی یہ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ جیپ کے پرخچے اڑ گئے اور اس میں سوار 9 افراد کی موقع پر موت ہو گئی. ان کی فوری شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔اطلاع ملنے پر موقع پر پولیس کے اعلی عہدیدار پہنچ گئے اور جیپ سے لاشوں کو نکالا گیا۔ حادثے میں زخمی 6 افراد کو اسپتال بھیجا گیا ہے ۔

 

جموئی میں 2 خطرناک ماؤیسٹ گرفتار
جموئی یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں نکسل زدہ جموئی ضلع کے چکائی تھانہ علاقے سے گزشتہ دیر رات پولیس نے ممنوعہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤنواز) کے دو انتہاپسند ماؤنوازوں کو گرفتار کر لیا۔ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ (مہم) ڈی این پانڈے نے آج یہاں بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور مقامی پولیس نے مشترکہ طور سے بلی گاؤں میں محاصرہ کرکے انتہاپسند ماؤنوازوں اور گادی قتل معاملے کا اہم ملزم داسو منڈل کو گرفتار کر لیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نکسلیوں کے پاس سے 48 ہزار روپے نقد اور دیگر قابل اعتراض چیزیں برآمد کی گئی ہیں۔ مسٹر پانڈے نے بتایا کہ گرفتار نکسلی کی نشاندہی پر اسی تھانہ علاقے کے سورمارا گاؤں سے نکسلی سکرا کسکو کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔