خوست میں حقانی نیٹ ورک کے کمانڈروں کی گرفتاری

کابل ، 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کی خفیہ سرویس نے طالبان سے قریبی تعلق رکھنے والے حقانی نیٹ ورک کے دو کمانڈروں کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا ہے۔ حقانی موومنٹ کے سربراہ سراج الدین حقانی کے سوتیلے بھائی اور اس نیٹ ورک کے ایک اور سینئر فوجی کمانڈر حافظ رشید کی گرفتاری کی اطلاع ہے۔ افغانستان کی نیشنل ڈائرکٹوریٹ آف سکیورٹی، این ڈی ایس، کے ترجمان حسیب صدیقی نے گرفتاریوں کے بارے میں کہا کہ حقانی نیٹ ورک کے ان لیڈروں کی مبینہ گرفتاری منگل کی شام کو ایک آپریشن کے نتیجے میں عمل میں آئی۔