حیدرآباد ۔ 31 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : کلکٹر حیدرآباد مسٹر راہول بوجا نے بتایا کہ ضلع میں خود روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے خواہش مند امیدواروں سے کیٹاگیری 2 کے تحت درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ یکم ستمبر صبح 11 بجے سے ضلع کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں ضلع سلیکشن کمیٹی کے نگرانی میں امیدواروں کا انتخاب عمل میں آئے گا ۔ حیدرآباد ضلع کلکٹر نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ سال 2015-16 کے لیے گیٹاگیری 2 میں ایک لاکھ روپئے 2 لاکھ روپئے کے حد والے یونٹس ہی کے لیے اہل امیدواروں کا انتخاب ہوگا ۔ ضلع کے لیے مقررہ حد سے زائد درخواستوں کو وصول یا پھر بنک کے ذریعہ حاصل کرنے والوں کی تعداد حاصل ہونے کے بعد ڈرا کے ذریعہ امیدواروں کا انتخاب عمل میں آئے گا ۔ درخواست گذار اہل امیدواروں سے درخواست ہے کہ وہ یکم ستمبر 2016 کے دن 11 بجے سے میں حاضر ہونا ضروری ہے۔۔