خود اپنے اغواء کا ڈرامہ رچنے والا اسرائیلی نوجوان صحیح سلامت

یروشلم 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک اسرئیلی نوجوان جس نے لوگو ںکو یہ باور کروایا تھا کہ مغربی کنارہ پر اس کا اغواء کرلیا گیا ہے تاہم وہ زندہ پایا گیا۔ دراصل اس نے خود اپنے اغواء کا ڈرامہ رچا یا تھا اور اسرائیل ڈیفنس فورسس نے یہ اعلان کیا تھا کہ ہبرون کے بیت العنان علاقہ میں اس نے تلاشی مہم جاری رکھی تھی کیونکہ پولیس کی جانب سے ایک نوجوان کے مشتبہ اغواء کی رپورٹ ملی تھی ۔ ژینہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈیفنس فورسس کی ابتدائی تلاشی مہم میں اغواء کا معاملہ جھوٹا ثابت ہوا جبکہ فوج کے ایک ترجمان کے مطابق یہ سارا معاملہ پہلے سے منصوبہ بند نظر آتا ہے کیونکہ ’’نام نہاد مغویہ ‘‘ نوجوان مشرقی ہبرون میں صحیح سلامت پایا گیا تھا ۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ خود اپنے اغواء کا جھوٹا ڈرامہ رچنے کے پس پشت نوجوان کا آخر کیا مقصد تھا تاہم پولیس اب اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔