خودکش فوجی کا پوسٹ مارٹم

نئی دہلی ۔ 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فارنسک ماہرین نے لیڈی ہارڈنگ ہاسپٹل میں آج علی الصبح خودکشی کرنے والے سابق فوجی کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا۔ راہول گاندھی، اروند کجریوال اور دیگر اپوزیشن قائدین نے اس مسئلہ پر مودی حکومت پر سخت تنقید کی ۔ سابق فوجی نے او آر او پی مسئلہ پر خودکشی کی تھی۔

کشمیر میں جھڑپیں ، 100 افراد بشمول ایس پی زخمی
سرینگر ۔ 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک سپرنٹنڈنٹ پولیس اور 35 فوجیوں کے بشمول فوج اور عوام کے درمیان جھڑپ کے دوران وادی کشمیر میں زخمی ہوگئے جبکہ عوام نے فوج اور پولیس پر سنگباری کی ۔ یہ جھڑپ سرینگر کے مضافات میں ہوئی جبکہ پولیس نے بعض نوجوانوں کو نقض امن کے الزام میں گرفتار کرنے کی کوشش کی۔