اسلام آباد۔16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران انکشافات ہوئے ہیں کہ اس علاقہ میں انتہائی منظم انداز میں خودکش حملہ آور تیار کئے جاتے تھے اور ”جنت کی ضمانت” حاصل کرنے والوں کیلئے شرائط انتہائی سخت تھیں اور مرکز میں آنے کے بعد والدین سمیت انہیں کسی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہوتی تھی۔ خودکش حملہ آور بننے کے امیدواروں سے انٹرویو لئے جاتے، کوائف نامہ تیار ہوتا جس میں خاندان کی تفصیلات، دوست احباب اور مالی حیثیت یہ سب معلومات لی جاتی تھیں جیسے کوئی نوکری دی جا رہی ہو۔