خودکش بم حملہ میں 6 ہلاک

پشاور ۔ یکم ؍ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے قبائیلی علاقہ میں ایک خودکش بم حملہ آور نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جو کسی لائن آفیسر کی تھی جس میں 6 افراد ہلاک اور 56 زخمی ہوگئے۔ خیبر ایجنسی کی جامرود تحصیل سے گاڑی کے باہر نکلتے ہی حملہ آور نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں دو لائن آفیسرس بھی شامل ہیں اور زخمی ہونے والے 56 افراد میں 15 سیکوریٹی پرسونل ہیں۔ کم و بیش 25 زخمیو ںکو پشاور کے حیات آباد میڈیکل کامپلکس سے رجوع کیا گیا ہے جہاں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ جامرود پشاور سے 25 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے جو پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کا دارالخلافہ ہے۔ سیکوریٹی فورسیس نے خودکش حملہ بعد اس علاقہ کی ناکہ بندی کردی ہے اور وہاں سے گذرنے والی ہر گاڑی اور ہر فرد کی تلاشی لی جارہی ہے۔