دواؤں کی سربراہی والے صارف دوست رویہ کے حامل آلہ کی تیاری جدید ترین ڈیزائن جو مریض کو اولین اہمیت دیتا ہے ملٹیپل اسکلیروسیس کے مریضوں کے لئے ہے۔ پراڈکٹ کا ڈیزائن اور تیاری کیمبرج کنسلٹنٹس اور نامور ادویہ ساز کمپنی نو وارٹس اور طبی آلہ تیار کرنے والی اوون ممنورڈ کے اشتراک و تعاون کا نتیجہ ہے۔ اس کے علاوہ ایم ایس کے سینکڑوں مریضوں نے اس میں تعاون کیا ہے۔ اس طرح ایکسٹاوی پرو 30 جی آٹو انجکٹر تیار ہوا۔
اس کا ڈیزائن دیکھنے میں پُرکشش اور اس کی وضع ایرگونومک ہے تاکہ آسانی سے پڑھنے کے قابل سوئی کی گہرائی کو کنٹرول کرسکے۔ ایکسٹاوی پرو 30 جی مریض کی ضرورت کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ ایم ایس کے 500 سے زیادہ مریضوں اور حفظان صحت ماہرین مقیم امریکہ، برطانیہ اور یوروپ نے اسے تیار کیا ہے۔ تیاری کے عمل میں سب شامل تھے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ صارفین کی گہری سمجھ بوجھ رکھنے کو اہمیت دی جائے۔
دنیا بھر کے تخمیناً 25 لاکھ افراد ایم ایس کے شکار ہیں۔ یہ بیماری مرکزی اعصابی نظام کو متاثر کرتی ہے۔ علامات میں بصارت کے مسائل، جھنجھناہٹ کا احساس، رسولیاں، چکر، توازن کے مسائل، محدود نقل و حرکت، پستی، شناخت کے مسائل وغیرہ شامل ہیں۔ ایکسٹا وی پرو 30 جی کا نشانہ وہ لوگ ہیں جو ایم ایس کے بار بار اُبھر آنے کے شکار ہیں جیسے کہ کلینکلی آٹسو لیٹیڈ سنڈروم (سی آئی ایس) دوبارہ لاحق۔ دوبارہ واپس آنے والا ایم ایس (آر آر ایم ایس) اور ضمنی بتدریج اضافہ ہونے والا ایم ایس (ایس پی ایم ایس) جن سے متاثرہ افراد کی ایم ایس کے مریضوں میں اکثریت ہے۔ ان کے ایسے دور بھی ہوتے ہیں جبکہ علامات شدت سے اُبھر آتی ہیں انھیں ریلیاپسیس کہتے ہیں۔ ان کے بعد بحالیٔ صحت کا دور آتا ہے یا رعیشن ہوتا ہے۔ انھیں اکثر تجویز کیا ہوا انجکشن گھر پر ہی لینا پڑتا ہے تاکہ اثر کم کیا جاسکے اور ریلیا پسیس کے وقفہ میں اضافہ کیا جاسکے۔
ایکسٹاوی پرو 30 جی خود کار۔ انجکشن دینے والے آلہ کی تیاری سے ہمارا مقصد بہت سادہ اور استعمال کے لئے آسان اور ایک ہاتھ سے انجکشن دینے کے قابل آلہ بنانا تھا۔ کیمبرج کنسلٹنٹس کے صدر شعبہ صنعتی ڈیزائن و انسانی عناصر گروپ اینڈی پجیون کا کہنا ہے کہ اس کی ارگونومک ساخت مریضوں کو جبلی طور پر اسے درست انداز میں پکڑنے پر مجبور کرتی ہے۔ جھٹکوں کا شکار مریضوں کے لئے یہ بہت اہم ہے کیونکہ محفوظ طریقہ سے خود انجکشن لینے کے لئے مضبوط گرفت رکھنا ضروری ہے۔